اگر ذہنی سکون چاہتے ہیں تو یہ 10 باتیں آج ہی اپنے دماغ میں بٹھا لیں

“آپ زندگی میں کہاں پہنچتے ہیں، یہ آپ کے روزانہ کے رویّے اور ردِعمل پر depend کرتا ہے۔”

آج صبح ہماری ایک client، علیزہ — جو کچھ عرصہ پہلے ایک کار حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ وہ کوچنگ سیشن شروع ہوتے ہی بہت خوش نظر آ رہی تھی۔ میں نے اُس سے پوچھا،

“آج آپ اتنی خوش کیوں لگ رہی ہیں؟”

اُس نے جواب دیا،

“آج میں چیزوں کے بارے میں بہتر سوچ رہی ہوں۔ خاص طور پر اس بات پر کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ ابھی زندہ ہوں۔ پہلے مجھے لگتا تھا کہ پچھلے سال ہونے والے حادثے کی چوٹیں میری زندگی کا اختتام ہیں، لیکن اب مجھے احساس ہو گیا ہے کہ وہ دراصل ایک نئی شروعات ہیں۔”

علیزہ نے سب سے پہلے اپنے ذہن میں دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا، اور پھر اپنی زندگی میں بھی۔ اسے ٹھیک ہونے اور خود کو سنبھالنے میں کئی مہینے لگے، لیکن آہستہ آہستہ اُس نے اپنے ذہن میں موجود “ایسا ہونا چاہیے تھا، ویسا ہونا چاہیے تھا” جیسی سوچوں کو چھوڑ دیا، اور اب وہ حوصلے، وقار اور زیادہ positive mindset کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

 چلو ہم بھی علیزہ کی مثال پر عمل کرتے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں میں بہتر انداز سے سوچنے کی مشق کریں، تاکہ ہم آہستہ آہستہ اپنی زندگی میں positive چیزیں پیدا کر سکیں اور مل کر آگے بڑھ سکیں۔

Daily Reminders اور “Sticky Notes” پر لکھے Quotes

اصل مقصد یہ ہے کہ positive thoughts کو ہمیشہ اپنے ذہن کے قریب رکھا جائے، تاکہ جب ہمیں اُن کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو وہ فوراً یاد آ جائیں۔

علیزہ کے لیے اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ جان بوجھ کر اُن باتوں پر غور کرے جو اُسے یاد رکھنی چاہئیں۔ اس عادت کو آسان بنانے کے لیے وہ  important reminders کو Sticky Notes پر لکھتی ہے اور اُنہیں ایسی جگہوں پر چپکا دیتی ہے جہاں اُس کی نظر روزانہ پڑتی رہے۔

کچھ Sticky Notes اُس کے آفس کی دیوار پر لگے ہیں، جبکہ کچھ باتھ روم کے آئینے اور فریج پر۔

 

علیزہ کے یہ Sticky Notes اُسے صحیح راستے پر رکھتے ہیں، کیونکہ یہ اُس کے ذہن کو positive اور حوصلہ دینے والی باتوں سے بھرا رکھتے ہیں، یہاں تک کہ اُن دنوں میں بھی جب وہ مشکلات کا سامنا کر رہی ہوتی ہے۔

اس روزانہ کی عادت سے اُس نے یہ سیکھا کہ ذہنی سکون (Inner Peace) کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی میں شور، مسائل یا مشکلات نہ ہوں، بلکہ اصل سکون یہ ہے کہ ان سب کے درمیان رہتے ہوئے بھی انسان اپنی سوچ اور ذہنی حالت کو balance رکھ سکے۔

اور یقیناً آپ نے بھی اپنی زندگی کے experiences سے کچھ ایسا ہی سیکھا ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے بھی یہی سیکھا ہے۔ لیکن علیزہ کی طرح، اور شاید آپ کی طرح بھی، ہم اکثر یہ باتیں بھول جاتے ہیں…

اسی لیے میں نے بھی اپنے گھر میں Sticky Notes لگا رکھے ہیں۔

اس لیے ہمارا آپ کے لیے ایک چھوٹا سا challenge ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک آپ بھی ہمارے ساتھ یہ عادت اپنائیں۔

چیلنج شروع کرنے کے لیے، نیچے دیے گئے Quotes اور reminders میں سے وہ باتیں select کر لیں جو آپ کے دل کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہیں، پھر اُنہیں اپنے ہاتھ سے Sticky Notes پر لکھیں اور ایسی جگہوں پر لگا دیں جہاں آپ کی نظر روزانہ پڑتی رہے۔

پھر دن میں تھوڑا سا ٹائم نکال کر ان کے پاس رُکیں، گہری سانس لیں، اور اُن باتوں کو دل میں پڑھیں۔ آہستہ آہستہ آپ محسوس کریں گے کہ یہ عادت آپ کے سوچنے اور محسوس کرنے کے انداز کو بدل رہی ہے — خاص طور پر اس وقت جب مشکلات آپ کی توقع سے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔

نمبر 1 ۔

گہری سانس لیں اور present میں رہنا سیکھیں۔

ہر دن لاکھوں چھوٹے چھوٹے معجزوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔

اپنی پوری کوشش کریں کہ اُنہیں دیکھ سکیں۔

خود کو یاد دلائیں کہ ذہنی سکون اُس وقت ملتا ہے جب آپ اُن توقعات کو چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ کی زندگی اس وقت کیسی ہونی چاہیے، اور خلوص دل سے اپنی زندگی کو ویسا ہی قبول کرتے ہیں جیسی وہ حقیقت میں ہے۔

نمبر 2 ۔

 آہستہ آہستہ آپ وہاں پہنچ جائیں گے جہاں آپ کو ہونا چاہیے۔ صحیح کام کرتے ہوئے، صحیح لوگوں کے ساتھ۔

صبر ہی اصل کنجی ہے۔

Patience is the key.

اور یاد رکھیں کہ صبر صرف انتظار کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ وہ صلاحیت ہے کہ انسان اپنے مقصد کے لیے مسلسل محنت کرتے ہوئے بھی اپنی سوچ اور رویّہ کو positive رکھے۔

نمبر 3 ۔

زندگی کی سب سے طاقتور اور سچ میں فائدہ دینے والی تبدیلیاں اُس وقت آتی ہیں، جب آپ اُن چیزوں پر توجہ دینا شروع کرتے ہیں جو آپ کے کنٹرول میں ہیں،

بجائے اس کے کہ ہر وقت اُن چیزوں کو کنٹرول کرنے کی خواہش کریں، جو آپ کے قابو میں نہیں۔

یاد رکھیں،

آپ زندگی کے طوفانوں کو نہیں روک سکتے،

لیکن آپ خود کو پُرسکون ضرور کر سکتے ہیں،

اور پھر آہستہ آہستہ طوفان گزر جاتے ہیں۔

نمبر 4 ۔

خود پر حد سے زیادہ pressure مت ڈالو۔

ابھی صرف وہ کرو جو آپ اس وقت کر سکتے ہیں۔

یاد رکھو، آپ ایک وقت میں ہزار کلو وزن نہیں اٹھا سکتے، لیکن ایک کلو وزن ہزار بار آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔

چھوٹی، مسلسل (consistenly) اور بار بار کی جانے والی کوششیں ہی آخرکار آپ کو منزل تک پہنچاتی ہیں۔

نمبر 5 ۔

 آہستہ آہستہ چھوڑنا سیکھیں۔

خود کو یاد دلائیں کہ آپ کو ہر اُس بحث یا ڈرامے کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں جس میں آپ کو بلایا جائے۔

اپنے آپ کو یہ موقع دیں کہ آپ اپنے وقت، سچے رشتوں، اور ذہنی سکون کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیں۔ کیونکہ زندگی میں ان چیزوں سے زیادہ اہم اور کوئی چیز نہیں ہوتی۔

نمبر 6 ۔

 کسی چیز کو چھوڑ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو اس کی پرواہ نہیں۔

اور نہ ہی چھوڑ دینا ہار ماننے کا نام ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو قبول کرنا چاہیے، اس لمحے میں آپ کے کنٹرول میں صرف آپ خود ہیں۔

آپ اُن چیزوں پر کنٹرول حاصل رہے ہیں جن پر آپ واقعی کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں،

بجائے اس کے کہ ہر وقت اُن چیزوں کو کنٹرول کرنے کی خواہش کریں جو آپ کے اختیار میں نہیں۔

نمبر 7 ۔

 خود کو یاد دلائیں:

آپ کی زندگی کے کچھ سب سے اچھے کام اور سب سے اہم قدم کبھی لوگوں کے سامنے نہیں آئیں گے۔

پھر بھی اُنہیں کرتے رہیں۔

نمبر 8 ۔

 بات یہ ہے کہ زندگی کو جینا سیکھو۔

اپنے آج کے دن صرف اس خواہش میں ضائع مت کرو

کہ آگے کبھی بہتر وقت آئے گا۔

جہاں ہو، اُسے appreciate کرنا سیکھو۔

تم بہت دور تک آ چکے ہو، اور ابھی بھی سیکھ رہے ہو اور بہتر بن رہے ہو۔

زندگی نے جو سبق سکھائے ہیں، اُن سے سیکھو،

اور جو کچھ آج تمہارے پاس ہے اُسی میں خوشیاں ڈھونڈنے کی کوشش کرو۔

نمبر 9 ۔

 خود کو یاد دلائیں کہ آپ کل رات بھوکے نہیں سوئے تھے۔ آج آپ کے پاس پہننے کے لیے اچھے کپڑے بھی موجود ہیں۔ پینے کے لیے صاف پانی بھی موجود ہے۔

آپ کے پاس انٹرنیٹ بھی ہے۔ آپ لکھ پڑھ بھی سکتے ہیں۔

شکر گزار رہنے کا کوئی راز نہیں۔ آپ خود یہ انتخاب کرتے ہیں کہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی نعمتوں کا شکر ادا کریں ۔

نمبر 10 ۔

 اکثر ہم اپنی زندگی کے زیادہ تر لمحے صرف انتظار کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں

اور اُن نعمتوں کی قدر نہیں کرتے جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔

کچھ لوگ سارا دن صرف شام 5 بجنے کا انتظار کرتے ہیں،

پورا ہفتہ صرف اتوار کا،

پورا سال صرف چھٹیوں کا،

اور پوری زندگی صرف خوشی آنے کا۔

اُن لوگوں کی طرح نہ بنو۔

 

آئیں جو کچھ اس وقت ہمارے پاس ہے، اُسی میں بہترین زندگی گزاریں۔

ہم اکثر زندگی میں صرف چند خاص تجربات چاہتے ہیں جیسے خوشگوار لمحات، اچھے دن، اور وہ چیزیں جو ہمیں سکون  دیتی ہیں۔

لیکن حقیقت میں زندگی اس سے کہیں زیادہ مختلف ہوتی ہے۔

زندگی ہمیں طرح طرح کے تجربات دیتی ہے، جو کبھی اداسی، کبھی بےیقینی، کبھی مایوسی، کبھی تجسس، کبھی گھبراہٹ… اور کبھی خوشی اور جوش جیسے احساسات پیدا کرتے ہیں۔

اور سچ یہ ہے کہ یہ تمام احساسات زندہ ہونے کا حصہ ہیں۔

تو ہم یا تو زندگی کے ان مختلف تجربات کے خلاف لڑتے رہ سکتے ہیں، یا پھر اُنہی میں بہترین تلاش کرنا سیکھ سکتے ہیں۔

چلو آج سے دوسرا راستہ اختیار کریں…

اس کا مطلب ہے ہر لمحے کو پوری توجہ کے ساتھ جینا، حقیقت کو کھلے دل سے قبول کرنا، مشکل وقت میں خود کے ساتھ نرمی سے پیش آنا، اور جہاں ممکن ہو دل سے شکر گزار رہنا۔

اس کا مطلب ہے زندگی کو ویسا ہی قبول کرنا جیسی وہ ہے،

اور خود کو بھی ویسا ہی قبول کرنا جیسے ہم ہیں۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر بار بہترین ہی ہوگا،

بلکہ یہ کہ جو بھی ہو، ہم اُسے قبول کریں گے

اور ایک ایک قدم کے ساتھ اُس میں بہترین تلاش کریں۔

اور یقیناً یہ ہمیشہ آسان نہیں ہوگا، لیکن اس پر کام کرنا واقعی ضروری ہے۔ آپ خود اس قابل ہیں کہ اپنی زندگی پر کام کریں!

اب آپ کی باری ہے…

جی ہاں، آج آپ کی باری ہے کہ اپنے کمرے اور دیواروں پر ایسے Sticky Notes لگائیں جو آپ کو inspire کریں اور بہتر سوچنے میں مدد دیں۔

اور جانے سے پہلے، please نیچے comment کر کے مجھے بتائیں کہ آپ کو یہ post کیسی لگی۔ آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

اوپر دی گئی باتوں یا Sticky Notes میں سے کون سی بات نے آپ کے دل کو سب سے زیادہ impress کیا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top