اس میں ہم آپ کے ساتھ 10 منٹ کی ایسی عادتیں شیئر کرنے والے ہیں اور آپ کو ایسی مارننگ ہیبٹس ( Morning Habbits ) بتانے والے ہیں جنہیں اگر آپ روز صرف 10 منٹ بھی کریں گے تو آپ کے دماغ کی پاور (Power) بہتر ہوگی، آپ دن بھر سستی محسوس نہیں کریں گے، کاموں کو کل پر ڈالنے کی عادت سے باہر نکل پائیں گے اور آپ خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ بہتر محسوس کریں گے۔
اگر آپ یہ ساری عادتیں ایک ساتھ فالو کرنا چاہتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، لیکن ایسا کرنا ضروری نہیں۔ آپ کو صرف وہ عادتیں اپنانی ہیں جو آپ کو اپنے لیے سب سے بہتر لگتی ہیں۔
نمبر 1 — ایک گلاس پانی پئیں
دوستو، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے دماغ کا تقریباً 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے؟ اگر ہم دن بھر یا صبح اٹھتے ہی ضرورت کے مطابق پانی پیتے ہیں تو یہی پانی ہمارے دماغ اور جسم دونوں کی مدد کرتا ہے۔
اصل میں مسلسل 7 سے 8 گھنٹے سونے کے دوران پانی نہ پینے کی وجہ سے ہمارا جسم اور دماغ ڈی ہائیڈریشن (Dehydration) کی حالت میں چلے جاتے ہیں۔ میڈیکل ریسرچ کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے دماغ کے خلیے( Brain Cells ) متاثر ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے آپ صبح سر درد، تھکاوٹ یا کمزوری محسوس کر سکتے ہیں۔
اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ ایک یا دو گلاس پانی ضرور پئیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا میٹابولزم ( Metabolism ) بہتر ہوگا اور جسم سے ٹاکسنز (Toxins) خارج ہونے میں مدد ملے گی۔
آپ چاہیں تو اس پانی میں لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں۔ بس یاد رکھیں کہ پانی آہستہ آہستہ پینا ہے۔
ایک بونس ٹپ ( Bonus Tip ) یہ ہے کہ رات کو تانبے کے برتن میں پانی رکھ دیں اور صبح وہ پانی پی لیں۔ اگر یہ آپ کو اچھا لگے تو ضرور آزمائیں، ورنہ عام پانی بھی کافی ہے۔
نمبر 2 — اپنا بستر ٹھیک کریں
ایڈمرل ولیم میک ریون (Admirl William Mac Riven) نے اپنی مشہور تقریر میں کہا تھا:
“اگر آپ دنیا بدلنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے بستر کو ٹھیک کرنا شروع کریں۔”
صبح اٹھتے ہی اپنا بستر ٹھیک کرنے سے آپ کے دماغ کو یہ اشارہ (Signal) ملتا ہے کہ آپ نے دن کا پہلا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سے آپ کو باقی کام مکمل کرنے کا جذبہ ( Motivation ) ملتی ہے۔
یہ ایک چھوٹی سی عادت ہے لیکن اس کا نفسیاتی اثر بہت بڑا ہوتا ہے، اسی لیے فوج میں بھی اس عادت پر زور دیا جاتا ہے۔
نمبر 4 — کچھ متاثر کن پڑھیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دن کی شروعات مثبت سوچ کے ساتھ ہو تو صبح کچھ اچھا اور متاثر کن ضرور پڑھیں۔
ضروری نہیں کہ آپ ایک گھنٹہ کتاب پڑھیں۔ صرف 10 منٹ بھی کافی ہیں۔
کامیاب لوگوں کی باتیں، اچھی کتابوں کے اقتباسات یا موٹیویشنل آرٹیکلز (Motivational Articles) آپ کے دماغ کو مثبت انداز میں دن کی شروعات دیتے ہیں۔
نمبر 5 — گہری گہری سانسیں لیں
بہت سے لوگوں کے لیے میڈیٹیشن (Meditation) مشکل ہوتی ہے، لیکن گہری سانسیں لینا ہر کوئی آسانی سے کر سکتا ہے۔
صبح صرف 10 منٹ گہری سانس لینے کی پریکٹس ( Practice ) کریں۔ اس سے:
- ذہنی سکون ملتا ہے
- فوکس بہتر ہوتا ہے
- اسٹریس اور اینگزائٹی (Stress and Anxiety) کم ہوتی ہے
- انرجی لیول بڑھتا ہے
اگر آپ کا دماغ ہر وقت بہت زیادہ سوچنا (Overthinking) اور پریشانی میں رہتا ہے تو یہ عادت آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔
نمبر 6 — اسٹریچنگ (Stretching ) کریں
ماہرین کے مطابق صرف چند منٹ کی اسٹریچنگ (Stretching) آپ کے جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
اس سے:
- مسلز (Muscles) مضبوط ہوتے ہیں
- جسم میں درد کم ہوتا ہے
- خون کی گردش بہتر ہوتی ہے
- جسم زیادہ لچکدار (Flexible) اور چست (Active) محسوس کرتا ہے
اگر آپ دن بھر سستی یا جسم میں درد محسوس کرتے ہیں تو صبح 10 منٹ کی اسٹریچنگ آپ کی کافی مدد کر سکتی ہے۔
نمبر 7 — سورج کی روشنی لیں
جس طرح پودوں کے لیے سورج کی روشنی ضروری ہے، اسی طرح انسانوں کے لیے بھی۔
سورج کی روشنی:
- مزاج (Mood) بہتر کرتی ہے
- وٹامن ڈی ( Vitamin D ) فراہم کرتی ہے
- دماغ میں سیروٹونن ( Serotonin ) ہارمون بڑھاتی ہے، جسے “خوشی والا ہارمون” کہا جاتا ہے
اگر آپ ہمیشہ کمرے میں بند رہتے ہیں اور سورج کی روشنی نہیں لیتے تو اس سے ڈپریشن، سستی اور اداسی بڑھ سکتی ہے۔
صرف 10 منٹ سورج کی روشنی آپ کے مزاج اور ذہنی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
نمبر 8 — ٹھنڈے پانی سے نہائیں
اگر موسم زیادہ سرد نہیں ہے تو صبح ٹھنڈے پانی سے نہانا آپ کو پوری طرح جگانے اور انرجی دینے میں مدد کرتا ہے۔
ریسرچ کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانا:
- انرجی بڑھاتا ہے
- دماغ کو زیادہ الرٹ بناتا ہے
- جسم کے وائٹ بلڈ سیلز (White Blood Cells) بڑھانے میں مدد کرتا ہے
اسی لیے دنیا کے بہت سے پروڈکٹیو لوگ (Productive People) ٹھنڈے پانی سے نہانے کو اپنی روٹین کا حصہ بناتے ہیں۔
نمبر 9 — دن کی پلاننگ کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن بہتر گزرے تو ہر صبح 10 منٹ اپنے دن کی پلاننگ کے لیے نکالیں۔
اپنے کام اور عادتوں کی لسٹ کاغذ پر لکھیں۔ ایسا کرنے سے:
- آپ چیزیں بھولتے نہیں
- کام ترتیب کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں
- دماغ زیادہ آرگنائزڈ (Organized) رہتا ہے
فون کے بجائے کاغذ استعمال کریں کیونکہ فون آپ کو ڈسٹرب ( Disturb ) کر سکتا ہے۔
نمبر 10 — خود کی زندگی پر نظر ڈالیں
بہت سے لوگ صبح اٹھتے ہی فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو دن کی شروعات خود پر غور کرنے سے کریں۔
روزانہ 10 منٹ:
- اپنی زندگی کے بارے میں سوچیں
- اپنے مقاصد (Goals) پر غور کریں
- خود سے سوال پوچھیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں اور کیا بہتر کر سکتے ہیں
ایسا کرنے سے آپ کو زندگی میں زیادہ کلیرٹی (Clarity) اور سیلف اویئرنیس (Self Awareness) ملے گی۔
شکریہ