کیا آپ کو بھی آج کل ایسا محسوس ہوتا ہے؟ سب کچھ اتنا بھاری بھاری سا لگتا ہے جیسے دماغ میں جان ہی نہ بچی ہو۔ سوچتے تو ہیں کہ یہ کریں گے، وہ کریں گے، لیکن جب عمل کرنے کا وقت آتا ہے تو ایک عجیب سی سستی اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
اگر آپ ان باتوں سے خود کو ری لیٹ (relate) کر پا رہے ہیں تو یہ آرٹیکل خاص طور پر اپ کے لیے لکھا گیا ہے۔ کیونکہ جو آپ محسوس کر رہے ہیں وہ سستی نہیں ہے، یہ کچھ اور ہے جس سے آج پوری دنیا کے لوگ گزر رہے ہیں۔ اور اگر آپ نے وقت پر ٹھیک نہ کیا تو آپ زندگی میں اتنے پیچھے رہ جائیں گے کہ سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔
یہاں تک کہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ (University of Oxford) کی 2024 کی ایک اسٹڈی (study) کے مطابق آج دنیا کے تقریباً 30٪ لوگ ایک ایسی کیفیت سے گزر رہے ہیں جس میں دماغ کام تو کرتا ہے، مگر چست نہیں رہتا۔ فوکس (focus) کرنا چاہتے ہیں مگر ہو نہیں پاتا، کام کرنا چاہتے ہیں مگر دل نہیں کرتا۔ زندگی میں ایک عجیب سی کیفیت آ جاتی ہے جسے نہ رات کی نیند دور کر پاتی ہے اور نہ صبح کی چائے۔
انٹرنیٹ نے اس احساس کو ایک نام دیا ہے: برین فوگ۔(Brain Fog)
لیکن اصل بات یہ ہے کہ برین فوگ کوئی باقاعدہ میڈیکل بیماری نہیں۔ جسم میں کوئی واضح خرابی نظر نہیں آتی، پھر بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دماغ پر کوئی بوجھ رکھا ہو جو اترنے کا نام ہی نہیں لیتا۔
اب سوال یہ ہے کہ اسے ٹھیک کیسے کیا جائے؟
آج ہم آپ کو تین ایسی چیزیں بتائیں گے جو سائنسی طور پر سب سے زیادہ مؤثر اور تسلیم شدہ ہیں۔ ان میں سے ایک چیز تو ایسی ہے جو 50٪ تک برین فوگ کو کم کر سکتی ہے۔
لیکن اس سے پہلے ایک کہانی سنو۔
سنہ 1916ء، پہلی جنگِ عظیم کا زمانہ تھا۔ ایک فوجی تھا جس کا نام ہیری فار (Harry Far) تھا۔ وہ دشمن کے بالکل سامنے کھڑا تھا۔ اس کے افسر پیچھے سے چیخ رہے تھے:
“ہیری، آگے بڑھو!” “ہیری، حملہ کرو!”
لیکن ہیری ہلا تک نہیں۔
وہ پسینے میں بھیگا ہوا تھا، آنکھیں کھلی تھیں، چہرہ بالکل سن۔ افسران نے فوراً اسے گرفتار کر لیا کیونکہ اُس زمانے میں جنگ کے میدان میں بزدلی کی سزا صرف نوکری سے نکالنا نہیں بلکہ موت تھی۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہیری واقعی بزدل تھا؟
دراصل، ہیری اکیلا نہیں تھا۔ پہلی جنگِ عظیم میں 306 فوجیوں کو اسی طرح “بزدلی” کے الزام میں سزا دی گئی۔ سب کے ساتھ ایک جیسا ہوا: جنگ کے میدان میں فریز (Freeze) ہو جانا، حرکت نہ کر پانا۔
اصل میں یہ بزدلی نہیں تھی۔ ان کے دماغ ایک خاص حالت میں چلے گئے تھے۔
ہمارا دماغ کوئی جادوئی، لامحدود طاقت والی مشین نہیں۔ یہ ایک بائیولوجیکل سرکٹ ( Circuit ) ہے، اور ہر سرکٹ کی ایک حد ہوتی ہے۔
جیسے:
2GHz کا پروسیسر 10GHz جتنا تیز نہیں دوڑ سکتا
2GB RAM، 120GB ڈیٹا اسٹور نہیں کر سکتی
بالکل اسی طرح دماغ بھی محدود توانائی اور محدود پروسیسنگ پاور (Processing Power) کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اور اس کا سب سے بڑا مقصد صرف ایک ہے: زندہ رہنا۔
اس مقصد کے لیے دماغ دو اصولوں پر کام کرتا ہے:
1. جان کی حفاظت
2. توانائی کی بچت
کیونکہ دماغ جسم کے وزن کا صرف 2٪ ہے، لیکن یہ اکیلا تقریباً 20٪ کیلوریز (Calories) استعمال کرتا ہے۔
ہیری فار کے معاملے میں کیا ہوا؟
وہ ایسی صورتحال میں تھا جہاں:
- سامنے دشمن تھا
- پیچھے افسر
- لڑتا تو مر سکتا تھا
- بھاگتا تو بھی مر سکتا تھا
ایسے میں دماغ نے تیسرا راستہ چُنا: “فریز موڈ”۔
جب خطرہ بہت زیادہ ہو جائے اور سمجھ نہ آئے کہ کیا کرنا ہے تو دماغ انسان کو جام کر دیتا ہے۔ جسم ساکت ہو جاتا ہے کیونکہ اُس لمحے میں زندہ بچ جانا ہی اصل کامیابی ہوتی ہے۔
ہیری بزدل نہیں تھا، اُس کا دماغ اسے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اب اصل بات سنو کہ آپ خود کو فَوگی (Foggy) کیوں محسوس کرتے ہو۔
Robert Sapolsky نے ثابت کیا کہ جانوروں کا اسٹریس رسپانس (Stress Response) انسانوں سے بہتر ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر ایک ہرن کے پیچھے چیتا پڑ جائے اور وہ کسی طرح بچ نکلے، تو کچھ دیر بعد وہ دوبارہ نارمل ہو جاتا ہے۔ وہ بار بار یہ نہیں سوچتا کہ “اگر چیتا مجھے پکڑ لیتا تو؟”
لیکن انسان؟
انسان اپنے خطرات کو بار بار سوچتا رہتا ہے:
- پڑھائی کا دباؤ
- کیریئر (career) کا دباؤ
- مقابلے کے امتحانات
- خاندان کی توقعات
- سوشل میڈیا پر دوسروں سے موازنہ
- چیپ ڈوپامین (Cheap Dopamine)
- زیادہ سوچنا (Over Thinking)
- رشتوں کے مسائل
- خود پر بھروسہ نہ ہونا (Self Doubt)
یہ سب نفسیاتی خطرات ہیں جو دماغ کے “امیگڈالا” (Amygdala) یعنی اسٹریس الارم سسٹم (Stress Alarm System) کو مسلسل ایکٹیو (Active) رکھتے ہیں۔
دماغ میں ایک حصہ ہوتا ہے جسے “ایگزیکٹو فنکشن” (Executive Function) کہتے ہیں۔ یہی حصہ آپ کو:
- فوکسڈ (Focused) رکھتا ہے
- بہترین فیصلے لینے میں مدد دیتا ہے
- کام مکمل کرواتا ہے
لیکن یہ بہت زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔
جب دماغ مسلسل اسٹریس (Stress) اور اووراسٹیمولیشن (Over Stimulation) میں پھنسا رہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ توانائی ضائع ہو رہی ہے۔ پھر دماغ اہم حصوں کی انرجی کم کرنا شروع کر دیتا ہے، اور وہیں سے:
- پروکراسٹینیشن ( کاموں کو کل پر ٹالنا)
- ڈی موٹیویشن (Demotivation)
اگر یہ حالت مسلسل رہے، نیند پوری نہ ہو اور اسٹریس ہارمونز (Stress Harmones) زیادہ رہیں تو:
- ورکنگ میموری (Working Memory) کمزور ہو جاتی ہے
- ول پاور (Will Power) گرنے لگتی ہے
- امیگڈالا (Amygdala) لاجیکل برین (Logical Brain) پر حاوی ہو جاتا ہے
نیورو سائنس (Neuroscience) میں اسے “Allostatic Overload” کہتے ہیں۔
بالکل ایسے جیسے کمپیوٹر کا پروسیسر اوورلوڈ (Overload) ہو جائے تو پورا سسٹم سست پڑ جاتا ہے، ویسے ہی دماغ بھی سست ہو جاتا ہے۔
یعنی:
اسٹریس + اووراسٹیمولیشن – ریکوری = برین فوگ
آج ہماری زندگی میں کیا ہو رہا ہے؟
- اسٹریس (Stress) ہر وقت ہائی (High)
- 6 سے 8 گھنٹے اسکرین ٹائم
- نان اسٹاپ اسکرولنگ (Non-Stop Scrolling)
- سوشل میڈیا پر خود سے موازنہ کرنا
- آن لائن گیمز کھیلنا
- اوورتھنکنگ (Overthinking)
اور دوسری طرف؟
صرف 5 گھنٹے کی نیند
اب خود سوچو، ایسے میں آپ کیسے بڑے خواب پورے کرو گے؟
اسے ٹھیک کرنا آسان نہیں، لیکن اگر آپ یہ تین چیزیں اپنی زندگی میں شامل کر لیں تو تبدیلی شروع ہو جائے گی۔
پہلی چیز: Structured Life
یہ سننے میں سادہ لگتی ہے، لیکن یہی اکیلی چیز آپ کی 50٪ برین فوگ کم کر سکتی ہے۔
آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ راستے بہت زیادہ ہیں۔ ہر وقت لگتا ہے:
- یہ کرنا چاہیے تھا
- وہ بہتر تھا
- شاید دوسرا راستہ صحیح تھا
نتیجہ؟ انسان چل تو رہا ہوتا ہے، مگر آگے نہیں بڑھ رہا ہوتا۔
اس سب کا حل ہے: “اسٹرکچر” (Structure)
ایک منظم زندگی آپ کے دماغ کو کنٹرول کا احساس دیتی ہے۔
- اٹھنے کا مقرر وقت
- کام کا مقرر وقت
- واضح اہداف
- منظم روٹین
یہ سب اسٹریس کم کرتے ہیں اور دماغ کو اہم فیصلوں کے لیے توانائی بچانے دیتے ہیں۔
دوسری چیز: Exercise اور BDNF
Harvard Medical School کے پروفیسر John Ratey نے ایک تحقیق میں دیکھا کہ ایک خاص پروٹین دماغی نیورونز (Neurons) کو نئی شاخیں اگانے پر مجبور کرتا ہے۔
اس پروٹین کا نام ہے: BDNF (Brain Derived Neurotrophic Factor)
اور اسے بڑھانے کے لیے نہ کسی دوا کی ضرورت ہے، نہ سپلیمنٹ (Supplement) کی۔
صرف 20 منٹ کی ایروبک ایکسرسائز:
- پیدل چلنا (Walk)
- سائیکل چلانا (Cycling)
- رسی کودنا
جب دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے تو دماغ BDNF ریلیز کرتا ہے، نئے نیورونز بنتے ہیں اور فوکس و میموری بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ساتھ ہی ورزش Cortisol یعنی اسٹریس ہارمون کو بھی کم کرتی ہے، اسی لیے ورزش کے بعد دماغ زیادہ بہتر محسوس کرتا ہے۔
تیسری چیز: Sleep اور Brain Cleaning System
2024 میں محققین نے انسانی دماغ میں ایک نظام کو مزید بہتر انداز میں سمجھا جسے “Glymphatic System” کہتے ہیں۔
یہ دماغ کا صفائی کرنے والا نظام ہے۔
گہری نیند کے دوران:
- دماغی خلیے 20–30٪ سکڑ جاتے ہیں
- Cerebrospinal Fluid دماغ کے اندر بہتا ہے
- دن بھر کا زہریلا کچرا صاف کرتا ہے
یعنی:
5 گھنٹے کی نیند = کم صفائی
8 گھنٹے کی نیند = بہتر صفائی
اسی لیے اچھی نیند کے بعد انسان تازہ دم محسوس کرتا ہے۔
سب سے اہم بات: سونے سے 45 منٹ پہلے اسکرین بند کر دو۔
کیونکہ اسکرین کی روشنی دماغ کو دھوکہ دیتی ہے کہ ابھی دن ہے، اور Glymphatic System صحیح طرح ایکٹیو نہیں ہو پاتا۔
آخر میں…
زیادہ تر لوگ یہ سب سننے کے بعد کچھ بھی اپلائی نہیں کرتے۔ کیونکہ جاننا آسان ہے، لیکن روز عمل کرنا مشکل۔
اور یہی وجہ ہے کہ 90٪ لوگ بار بار وہیں پہنچ جاتے ہیں جہاں سے شروع کیا تھا۔
اگر آپ واقعی اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں، اپنے دماغ کو تیز کرنا چاہتے ہیں اور اپنا بہترین ورژن (Version) بننا چاہتے ہیں تو مستقل مزاجی (Consistency) ہی اصل چابی ہے۔