کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم سب اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں؟
ہم Gym جوائن کرتے ہیں، چند دن بھرپور جوش کے ساتھ محنت کرتے ہیں، پھر آہستہ آہستہ سب motivation ختم ہو جاتی ہے۔ نئی کتابیں خریدتے ہیں، بڑے بڑے Goals بناتے ہیں، نئے سال پر خود سے وعدے کرتے ہیں… لیکن کچھ ہی ہفتوں بعد ہم دوبارہ وہی پرانی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔
تو آخر مسئلہ کیا ہے؟
مسئلہ motivation کا نہیں… مسئلہ ہمارے system کا ہے۔
اور یہی نظام ہمیں دنیا کی ایک بہت ہی powerful book سمجھاتی ہے۔
Atomic Habits by James Clear
یہ صرف Habbits کے بارے میں کتاب نہیں، بلکہ اپنی پوری زندگی کو نئے انداز سے redesign کرنے کا ایک مکمل blueprint ہے۔ اس کتاب کا سب سے اہم سبق یہ ہے کہ کامیابی اچانک نہیں آتی، بلکہ روزانہ کے چھوٹے چھوٹے فیصلے مل کر انسان کی قسمت بدل دیتے ہیں۔
جیمز کلئیر ایک نہایت دلچسپ خیال سے بات شروع کرتا ہے:اگر آپ ہر روز صرف ایک فیصد بہتر ہو جائیں، تو ایک سال بعد آپ حیران کن حد تک بدل سکتے ہیں۔ اور اگر ہر روز ایک فیصد پیچھے جاتے رہیں، تو آہستہ آہستہ زندگی زوال کی طرف چلی جاتی ہے۔
اسی لیے روزانہ کا جنک فوڈ، سستی، کاموں کو کل پر ڈالنا، یا دیر سے اٹھنا شروع میں خطرناک نہیں لگتا… لیکن وقت کے ساتھ یہی چیزیں انسان کی شخصیت بن جاتی ہیں۔ اسی طرح اچھی عادتیں بھی آہستہ آہستہ غیرمعمولی نتائج پیدا کرتی ہیں۔ روزانہ چند صفحات پڑھنا، تھوڑی walk کرنا، یا کچھ وقت focus کے ساتھ کام کرنا… یہی چھوٹی چیزیں وقت کے ساتھ زندگی بدل دیتی ہیں۔
کتاب کا ایک اور حیران کن سبق یہ ہے کہ صرف Goals بنانا کافی نہیں ہوتا۔ کیونکہ Goal تو ہر شخص کے پاس ہوتا ہے۔ ہر طالب علم کامیاب ہونا چاہتا ہے، ہر کاروباری انسان ترقی چاہتا ہے، ہر شخص اچھی صحت چاہتا ہے… لیکن سب کامیاب کیوں نہیں ہوتے؟
کیونکہ کامیاب اور ناکام لوگوں کے خواب اکثر ایک جیسے ہوتے ہیں۔ فرق صرف ان کے system کا ہوتا ہے۔
جیمز کلئیر کے مطابق اصل تبدیلی اس وقت آتی ہے جب آپ اپنی پہچان بدلنا شروع کرتے ہیں۔مثلاً اگر کوئی شخص کہے: “مجھے وزن کم کرنا ہے”، تو یہ صرف ایک خواہش ہے۔ لیکن اگر وہ سوچنا شروع کر دے: “میں ایک صحت مند انسان ہوں”، تو اس کی سوچ بدل جاتی ہے۔
ہر بار جب آپ ورزش کرتے ہیں، آپ اپنے آپ کو یہ prove کرتے ہیں کہ آپ ایک disciplined انسان ہیں۔ہر بار جب آپ مطالعہ کرتے ہیں، آپ اپنے اندر ایک سیکھنے والے انسان کی پہچان مضبوط کرتے ہیں۔
یعنی چھوٹے steps… آہستہ آہستہ انسان کی شناخت بناتے ہیں۔
اس کتاب میں عادتیں بنانے کے چار بنیادی اصول بھی بتائے گئے ہیں۔
پہلا اصول یہ ہے کہ اچھی عادت کو واضح بناؤ۔ اگر آپ کتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو کتاب کو ایسی جگہ رکھیں جہاں وہ بار بار نظر آئے۔ اگر ورزش کرنی ہے تو اپنے کپڑے پہلے سے تیار رکھیں۔ کیونکہ ہمارا ماحول ہماری عادتوں پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔
دوسرا اصول یہ ہے کہ عادت کو دلکش بناؤ۔ ہمارا دماغ انہی چیزوں کی طرف جاتا ہے جو خوشی محسوس کرائیں۔ اسی لیے اگر آپ اپنی پسندیدہ چیز کو کسی اچھی عادت کے ساتھ جوڑ دیں، تو وہ عادت آسان ہو جاتی ہے۔
تیسرا اصول یہ ہے کہ عادت کو آسان بناؤ۔ اکثر لوگ بہت بڑا start کرتے ہیں اور جلد ہی فیل ہو جاتے ہیں۔ جیمز کلئیر کہتا ہے کہ starting اتنی چھوٹی کرو کہ بہانہ نہ بنا سکو۔ صرف ایک صفحہ پڑھو، صرف دو منٹ ورزش کرو، لیکن consistency قائم رکھو۔
چوتھا اصول یہ ہے کہ عادت کو اطمینان بخش بناؤ۔ انسانی دماغ فوری reward چاہتا ہے، اسی لیے بری عادتیں جلدی develop ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ اچھی عادت کے بعد خود کو چھوٹی سی خوشی دیں یا اپنی ترقی نوٹ کریں، تو دماغ دوبارہ وہی کام کرنے پر آمادہ ہوتا ہے۔
کتاب کا ایک اور طاقتور سبق یہ ہے کہ صرف willpower کافی نہیں ہوتی۔ کامیاب لوگ کوئی سپر ہیرو نہیں ہوتے، وہ صرف اپنے ماحول کو اس طرح design کرتے ہیں کہ اچھی عادتیں آسان اور بری عادتیں مشکل ہو جائیں۔
اگر صحت مند کھانا کھانا چاہتے ہیں تو گھر میں unhealthy چیزیں کم رکھیں۔ اگر موبائل کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں تو فون کو خود سے دور رکھیں۔ اگر focus بڑھانا ہے تو اپنے کام کی جگہ صاف اور پرسکون رکھیں۔
آپ کا ماحول خاموشی سے آپ کے مستقبل کے فیصلے طے کر رہا ہوتا ہے۔
جیمز کلئیر ایک اور شاندار اصول بتاتا ہے:“دو بار مس مت کرو۔”
اگر ایک دن آپ اپنی عادت پر عمل نہیں کر سکے تو یہ عام بات ہے۔ لیکن اگر مسلسل دوسرے دن بھی چھوڑ دیا، تو وہ نئی بری عادت کی شروعات بن سکتی ہے۔
Perfection حاصل کرنا ضروری نہیں… consistency ضروری ہے۔
Atomic Habits ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ غیرمعمولی بننے کے لیے غیرمعمولی کام کرنا ضروری نہیں۔روزانہ کے چھوٹے چھوٹے اچھے فیصلے… وقت کے ساتھ ایک نئی زندگی بنا دیتے ہیں۔
اس لیے motivation کا انتظار مت کریں۔بس آج ہی ایک چھوٹا قدم اٹھائیں۔
کیونکہ زندگی ایک دن میں نہیں بدلتی…لیکن روزانہ کی عادتیں، ایک دن پوری زندگی بدل دیتی ہیں۔