اپنے ذہنی سکون، خوشی اور ذاتی ترقی کے لیے یہ 20 چیزیں آج ہی کرنا شروع کر دیں 

“صبر (Patience) صرف انتظار کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ وہ صلاحیت ہے کہ آپ مشکل وقت میں بھی اپنا رویہ اچھا رکھیں اور اپنے مقصد کے لیے مسلسل محنت کرتے رہیں۔”

 

آنے والے دنوں میں خود کو یہ بات یاد دلاتے رہیں کہ کوئی بھی نئی عادت (Habit) ایک دن میں نہیں بنتی۔ ماہرین کے مطابق کسی نئی چیز کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں تقریباً 66 دن لگتے ہیں۔

اس لیے اگلے چند ہفتوں تک نیچے دی گئی باتوں پر تھوڑا تھوڑا عمل کریں۔ آہستہ آہستہ آپ کا دماغ (Brain) زیادہ پُرسکون، Positive اور مضبوط سوچنے لگے گا۔

 

1. اپنی زندگی کو چھوٹی چھوٹی سکون والی روٹین (Rituals) سے Stable بنائیں

زندگی کبھی کبھی ایک Emotional Roller Coaster جیسی لگتی ہے۔ ایک دن Motivation ہوتی ہے، اگلے دن سب بیکار لگنے لگتا ہے۔ ایسے وقت میں بڑے بڑے حل نہیں، بلکہ چھوٹی چھوٹی عادتیں انسان کو اندر سے مضبوط کرتی ہیں۔

  • صبح اٹھ کر اپنا بستر ٹھیک کریں۔
  • پودوں کو پانی دیں۔
  • کھانے کے بعد اپنی پلیٹ خود دھوئیں۔

یہ چھوٹے کام معمولی لگتے ہیں، لیکن یہی چیزیں دماغ کو سکون (Calmness) دیتی ہیں۔ سادگی (Simplicity) انسان کو اندر سے Stable بناتی ہے۔

 

2. اپنی زندگی کے شور (Noise) کو فلٹر کرنا شروع کریں

ہر شخص آپ کو مشورہ دے گا۔

ہر سوشل میڈیا ویڈیو آپ کو بتائے گی کہ “زندگی کیسے جینی ہے”۔

لیکن یاد رکھیں، ہر اونچی آواز سچی نہیں ہوتی۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ روزانہ کس کی باتیں سن رہے ہیں۔

Negative لوگوں، فضول بحثوں اور ہر وقت Complaint کرنے والوں سے تھوڑا Distance رکھیں۔

ہمیشہ اس آواز کو سنیں جو آپ کو سکون دے، بہتر بنائے اور حقیقت کے قریب لے جائے۔

3. اپنی Well-Being کے لیے بہتر فیصلے لینا شروع کریں

آپ کی زندگی کا ایک بڑا حصہ اُن چھوٹے چھوٹے فیصلوں کا نتیجہ ہوتا ہے جو آپ ہر روز کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی زندگی کا کوئی حصہ پسند نہیں، تو اب وقت آ گیا ہے کہ آپ چیزوں میں تھوڑی تبدیلی کریں اور آنے والے دنوں میں بہتر فیصلے کرنا شروع کر دیں

4. صرف Busy نہیں، بلکہ Productive بننا شروع کریں

ہر وقت مصروف (Busy) رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ آگے بڑھ رہے ہیں۔ مصروف رہنے اور Productive ہونے میں بہت بڑا فرق ہے۔ اگر اپ اج سے لے کر اس سال کے اخر تک محنت کرنے والے ہیں تو صرف Busy رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپ Grow  بھی کر رہے ہیں۔ ایک جھولنے والا گھوڑا مسلسل جھولتا رہتا ہے لیکن کہیں پہنچتا نہیں۔بالکل ویسے ہی صرف کام کرتے رہنے کا مطلب Progress نہیں ہوتا۔

 

5۔ روزانہ چھوٹے مگر Meaningful Steps کے لیے وقت نکالنا شروع کریں

اگر اپ کے پاس دن میں صرف 15 منٹ ہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ ان 15 منٹ کو meaningful بنائیں۔ صحیح direction میں بس ایک چھوٹا سا قدم بڑھانے پر فوکس کریں۔ اور جب حالات مشکل ہوں تب خود کو یہ احساس دلائیں کہ کسی چھوٹے لیکن important step کے بعد تھک جانا، کچھ بھی نہ کرنے سے بہتر محسوس ہوتا ہے۔

6۔ چیزوں سے بھاگنا چھوڑیں بلکہ ان کی طرف بڑھنا شروع کریں

کسی negative چیز سے دور جانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی positive چیز کی طرف بڑھا جائے

7۔ وہ کام کرنا شروع کریں جو صحیح ہو، چاہے مشکل ہی کیوں نہ ہو

اگر اپ کوئی کام کر سکتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کام اپ کو کرنا چاہیے۔ اگرچہ کوئی کام آسان ہو، اس کا مطلب یہ نہیں کہ فائدہ مند بھی ہو۔ اس لیے وہ کام کریں جو کہ صحیح ہیں، نہ کہ وہ جو اس وقت آسان ہیں۔ اچھی اور لمبی زندگی گزارنے کا یہ سب سے اسان طریقہ ہے۔

8۔ خود کو خود سے compare کرو۔ (نہ کہ دوسروں سے)

یہ بھول جائیں کہ لوگوں کے پاس کیا ہے اور وہ کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔ اپ ان جیسے حالات میں نہیں جی رہے اور اگر اپ مسلسل خود کو ان سے compare کرتے رہیں گے تو اپ کبھی بھی اپنی زندگی سکون سے نہیں گزار پائیں گے۔ اس لیے اس چیز پر focus کریں کہ اپ کے لیے اور اپ کے حالات کے لیے کیا چیز بہتر ہے۔ اپنے objectives اور priorities کے لیے اپ کو آگے کیا کرنا چاہیے۔ اور پھر ان کاموں کو کریں۔ اگر اپ اپنے مقصد پر focus کریں گے تو آپ comparison کرنا چھوڑ دیں گے۔

9۔ اُن لوگوں کو برداشت کرو جو چیزوں کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں۔

لوگوں سے بات چیت کرو، اُن لوگوں سے بھی جو آپ سے مختلف سوچ رکھتے ہیں۔ ان سے سوال پوچھیں، غور سے بات سنیں، اور یاد رکھیں کہ جن لوگوں سے ہم اختلاف رکھتے ہیں اُن کے ساتھ ہمارا رویہ ہی اس بات کا بہترین ثبوت ہوتا ہے کہ ہم نے محبت، احترام اور نرمی کے بارے میں کیا سیکھا ہے۔

10۔ مہربانی اور نرمی کو آخری فیصلہ کرنے دیں

ہم اصل میں اُن چھوٹی چھوٹی بحثوں میں ہار جاتے ہیں جنہیں ہمارا غرور جیتنا چاہتا ہے۔ جب لوگوں سے محبت کرنے کے بجائے ہر بحث جیتنا زیادہ اہم لگنے لگے، تو ہمیں اپنی سوچ، رویّے اور priorities کو دوبارہ درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

11۔ لوگوں سے ان چیزوں کی امید نہ رکھیں جو اپ انہیں دے رہے ہیں

اگر آپ یہ امید رکھیں گے کہ لوگ بھی آپ کے ساتھ ویسا ہی کریں جیسا آپ اُن کے ساتھ کرتے ہیں، تو آپ کو بہت مایوس ہونا پڑے گا۔ ہر کسی کا دل، سوچ اور ترجیحات آپ جیسی نہیں ہوتیں۔ خود کو متوازن رکھیں۔

یہ حقیقت کہ آپ ایک بیج بوتے ہیں اور وہ پھول بن جاتا ہے، تھوڑا سا علم بانٹتے ہیں اور وہ کسی اور کی زندگی بدل دیتا ہے، یا کسی کو مسکرا کر امید دے دیتے ہیں۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ اچھائی اور سخاوت خاموشی سے بڑے کمال کرتی ہیں۔

 

12۔ وہ تبدیلی خود بننا شروع کریں جو آپ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

خود تبدیلی بنیں۔ جو کچھ آپ کسی دوسرے انسان کو دیتے ہیں، حقیقت میں وہی آپ خود کو بھی دیتے ہیں۔ جب آپ دوسروں کے ساتھ محبت سے بات کرتے ہیں، تو آپ یہ پتا چلتا ہے کہ آپ خود بھی محبت کے قابل ہیں۔

اس لیے آج جو بھی کریں، زیادہ سے زیادہ مہربانی، عاجزی اور ایمانداری کے ساتھ کریں۔ اپنا کام اس لیے نہ کریں کہ بدلے میں تعریف یا تالیاں ملیں، بلکہ اس لیے کریں کیونکہ یہی صحیح ہے۔ مشہور ہونے کو بھول جائیں، اور صرف اچھائی اور خلوص پر توجہ دیں۔

13۔ Present میں رہنا شروع کرو

اگر دیکھا جائے تو Gadgets اور Mobile اچھی چیزیں ہیں لیکن اگر ان کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ آپ کو کنٹرول کرنے لگتے ہیں ۔ اس لیے ان کو کنٹرول کرنا سیکھیں ، اس سے پہلے کہ یہ اپ کو کنٹرول کرنے لگیں۔ جب آپ لوگوں سے بات کر رہے ہوں تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ موبائل use مت کریں ۔ لوگوں سے eye contact کریں ۔ screen کے پیچھے چھپنا بند کرو۔ Be present. لوگوں سے ان کے حالات پوچھیں ۔ Listen and Engage

14۔ اپنے عمل کو اُن لوگوں کے لیے بولنے دیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

ہر دن اہم چیزوں کو priority دیں۔ ہمارے قریبی رشتے ہماری ذہنی سکون اور خوشی کے لیے بہت important ہوتے ہیں۔ اور جب ہم اپنے پیاروں کو کہتے ہیں کہ ہم اُن سے محبت کرتے ہیں، تو ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ سب سے بڑی تعریف صرف الفاظوں سے کہنا نہیں، بلکہ اُن پر عمل کرنا ہے۔

 

15۔ شکر کرنا شروع کر دیں

لوگ سمجھتے ہیں کہ شکر گزار رہنے کا بھی کوئی راز ہے ۔ شکر گزار (Gratitude) رہنے کا راز دراصل کوئی راز نہیں۔ آپ خود ہی شکر گزار بننے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور اگر کبھی بھول جائیں، تو دوبارہ سے شروع کر دیں۔

16۔ Complain کرنا بند کرو

شکایتیں کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں use ہونے والے words کو replace کر دو۔ جیسے یہ کہنے کی بجائے کہ “مجھے یہ کرنا پڑتا ہے” اس کی جگہ یہ کہنا شروع کرو ” مجھے یہ کرنے کا موقع ملا ہے”۔ زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کی ہم شکایت کرتے ہیں لیکن وہی چیزیں کرنے کا کچھ لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں۔

17۔ New Experiences اور Opportunities کو Explore کرنا شروع کر دو

صرف اس ڈر کی وجہ سے کہ result کیا ہوگا، دوبارہ شروع کرنے سے خود کو مت ڈریں۔ اگر ہم بغیر زیادہ سوچے کوئی کام کرنا شروع کر دیں ، تو یہی غیر یقینی ہمیں اُس point ہے لے جاتی ہے جہاں زندگی کا اصل جادو ہمارا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔

کسی نئی جگہ پر جائیں، اور بے شمار نئے مواقع سامنے آ جاتے ہیں۔ کچھ چیزیں مختلف طریقوں سے کریں، اور نئی opportunities کے دروازے کھلنے لگتے ہیں۔ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں کھلے ذہن کے ساتھ زندگی کو جئیں اور اُس سے لطف اٹھائیں۔

 

18۔ زندگی کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو چھوڑ دیں

روزانہ کے ڈراموں اور چھوٹی باتوں کو ذہن پر سوار نہ کریں۔ خوشی آپ کے خود کے اندر سے شروع ہوتی ہے۔ اُن چیزوں پر focus کرنا سیکھیں جو واقعی اہم ہیں، اور جو اہم نہیں اُنہیں جانے دیں۔

اپنی پریشانیوں کو خود کو motivate کرنے کے لیے استعمال کرو، نہ کہ پریشان ہونے کے لیے ۔ آپ اپنے فوکس اور اپنی energy کو کہاں خرچ کرنا ہے، اس پر آپ کا کنٹرول ہے ۔

19۔ زندگی جو سبق سکھا رہی ہے، اُنہیں قبول کرنا شروع کرو

آپ ابھی learning اور بہتر بننے کے phase میں ہیں، اور اس کا مطلب ہے کہ آپ آہستہ آہستہ آگے progress کرتے ہیں، سب کچھ ایک ساتھ نہیں ہوتا۔ زندگی میں ہونے والی ہر چیز آپ کو کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے اور آپ کی growth کا سبب بنتی ہے۔

اکثر مشکل حالات ہمیں وہ سبق سکھاتے ہیں جن کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔  اگر آپ کی زندگی میں problems ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کوشش کر رہے ہیں، قدم اٹھا رہے ہیں، اور آگے بڑھ رہے ہیں۔ کیونکہ جن لوگوں کے پاس کوئی problem نہیں ہوتا، وہ عموماً کچھ بھی نہیں کر رہے ہوتے۔

20۔ اُن چیزوں پر زیادہ فوکس کریں جو آپ کے کنٹرول میں ہیں۔

چیزوں کو زبردستی اپنے مرضی کے مطابق کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ اپنی کاموں کو اپنا best دیں، پھر اس کا result کیسا ہو گا یہ اللہ پہ چھوڑ دیں۔ اگر کوئی چیز آپ کے لیے بہتر ہوگی، تو وہ ضرور ہوگی۔ اُن باتوں کی بارے میں سوچ کر خود کو پریشان نہ کریں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں۔

یاد رکھیں، کوئی بھی کتاب صرف ایک chapter پر مشتمل نہیں ہوتی۔ ایک chapter پوری کہانی نہیں بتاتا۔ اور ایک غلطی یہ فیصلہ نہیں کرتی کہ ہم کون ہیں۔ بس اُن صفحات کو پلٹتے رہیں جنہیں آگے بڑھنے کے لیے پلٹنا ضروری ہے۔

 

اب آپ کی باری ہے…

جی ہاں، آج آپ کی باری ہے! میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی زندگی کو بہترین انداز میں جئیں گے، بڑے بڑے خواب دیکھیں گے، اور اوپر دی گئی باتوں کو استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسا بنائیں گے جو آپ کے قدم اٹھانے سے پہلے موجود نہیں تھا۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں سے پیار کریں گے اور بدلے میں پیار پائیں گے، اور اُن حالات کو قبول کرنے اور اُن سے سیکھنے کی طاقت حاصل کریں گے جنہیں آپ بدل نہیں سکتے۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ — کیونکہ اس دنیا میں kindness اور wisdom کی بہت زیادہ ضرورت ہے — آپ اپنے فیصلوں میں سمجھداری سے کام لیں گے، اور خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ بھی زیادہ مہربان رہیں گے۔

 

اور جانے سے پہلے، آپ سے request ہے کہ نیچے comment کر کے مجھے بتائیں کہ آپ کو یہ article کیسا لگا۔ آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ 🙂

اوپر دی گئی باتوں میں سے آج کون سی بات نے آپ کے دل کو سب سے زیادہ impress کیا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top